پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج دن بھر اتار چڑھاو کے بعد بالآخر مثبت رجحان پر بند ہوئی۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 115 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 40191 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 21 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا ۔ جبکہ 2 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے ساتھ ایگری۔ٹیک لیمیٹڈ دوسرے اور 1 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔