امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔
امریکی سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق امریکہ میں افراط زر کی شرح جولائی 2022 ء میں 8.5 فیصد رہی۔ اس سے پہلے متوقع شرح کا تخمینہ 8.7 فیصد جاری کیا گیا تھا۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 8.3 فیصد رہی تھی۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران انفلیشن مجموعی طور پر 5.9 فیصد رہی ہے جبکہ گزشتہ 12 ماہ یعنی ایک سال کی مجموعی افراط زر کا تخمینہ 6.1 جاری کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر ہے اور اس کے ڈالر انڈیکس کے علاوہ کماڈٹیز اور اسٹاکس پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔