عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امیریکن برینٹ آئل 6 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 99 ڈالرز سے زائد کی سطح پر جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمت 5 ڈالرز اضافے کے ساتھ 94 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈبلیو۔ٹی۔آئل کی قیمت اوپیک کی طرف سے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی پیداوار میں اضافے کے بعد 88 ڈالرز فی بیرل کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گئی تھی۔ تاہم روس کی طرف سے یورپ کو تیل سپلائی محدود کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکی دوسری بڑی وجہ سی۔پی۔آئی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور کماڈٹیز کی قیمتوں میں اضافہ بھی یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button