پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ آج آغاز سے ہی مارکیٹ میں مندی نظر آ رہی تھا جو دن کے اختتام تک برقرار رہی۔ کے۔ ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 305 پوائنٹس کی کمی سے 43032 پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی ملکی سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے مندی اور سرمایہ کاری والیوم کم رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button