پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رجحان پر۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن اور ہفتے کا اختتام تیزی کے رجحان پر یوا ہے۔ آج صبح مارکیٹ کا اغاز ہی مثبت سطح پر ہوا اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔ تاہم مارکیٹ 42 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکی اور اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41948 پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 14 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج بھی مارکیٹ میں والیوم معمول سے کم رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔