امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے 10 سالہ بانڈز کی نیلامی
امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے 3 سے 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز بذریعہ آن لائن نیلامی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ان بانڈز کا سالانہ منافع 3.56 فیصد ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے اعلان کے مطابق منافع کی شرح 3.55 فیصد ڈیکلیئر کی گئی تھی۔ آج کی سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی طے شدہ وقت سے 5 گھنٹے تاخیر سے کی گئی جس کی بنیادی وجہ تیکنیکی تفصیلات کا طے کیا جانا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان ڈالر لنک بانڈز کی فروخت سے امریکی بانڈ مارکیٹ پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کی رسد میں توازن قائم ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔