پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ آج مجموعی طور پر ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں شدید گراوٹ کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ بھی گراوٹ کی شکار ہوئی ہے۔ دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 158 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41520 کی سطح پر بند ہوئی۔ KSE100 میں آج مجموعی طور پر 14 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ جبکہ KSE30 دن کے اختتام پر 45 پوائنٹس کی کمی سے 15603 پر بند ہوا۔ جبکہ تھرٹی انڈیکس میں 6 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ KSE 100 کی بلند ترین سطح 41896 اور آج کی کم ترین سطح 41504 رہی۔ جبکہ KSE30 کی بلند ترین سطح 15770 اور کم ترین لیول 15598 رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button