امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری
امریکی ڈالر (USD ) کے خلاف پاکستانی روپے ( PKR ) کی قدر میں اضافے اور کھوئی ہوئی قدر بحال ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آج Interbank میں امریکی ڈالر ایک روپے 96 پیسے سستا ہو کر 217 روپے 96 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 219 روپے پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 18 روز میں امریکی ڈالر میں 23 روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ پاکستان کے معاشی اعشاریے ( Financial Indicators ) میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔