توقعات سے بہتر برطانوی لیبر رپورٹ جاری کر دی گئی
توقعات سے بہتر برطانوی لیبر رپورٹ برائے بیروزگاری (Un-Employment Data ) جاری کر دی گئی ہے۔ ۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ستمبر 2022 ء کے دوران بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ ستمبر کے دوران بیروزگار افراد کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل ایک لاکھ 60 ہزار افراد کے بیروزگار ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ یہ اعداد و شمار توقعات سے زیادہ بہتر ہیں اور اسکے مثبت اثرات برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) سمیت تمام برطانوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔