ایشیاء پیسیفک فاریکس مارکیٹس کا جائزہ

آج ایشیاء پیسیفک مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) 0.03 فیصد کمی کے بعد 147.15 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 144.19 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/JPY ) 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 93.19 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی افراط زر کی توقعات سے برعکس رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں آنیوالی تیزی کی لہر کے بعد دیگر عالمی کرنسیز اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہی ہیں۔ آج بھی نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/NZD ) میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور کیوی ڈالر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر 0.116 فیصد نیچے 1.116 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن امریکی ڈالر کے دفاعی پوزیشن پر آ جانے کے بعد اس کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6330 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اگر امریکی ڈالر ہی کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) کی قدر میں زیادہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اور مجموعی طور پر کیوی ڈالر 0.69 فیصد اوپر 0.5670 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/CAD ) میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button