امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی 0.9900 کی طرف پیشقدمی۔

مایوس کن امریکی پی۔ایم۔آئی رپورٹس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) نے ایک بار پھر 0.9900 کی طرف مستحکم ہونا شروع کر دیا ہے۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو نے ٹریڈنگ کا آغاز اوپر کے رجحان کے ساتھ کیا۔ اور اسکا ہدف 0.9989 رہا۔ جمعے کے روز سے امریکی ڈالر جاپانی مرکزی بینک (Bank Of Japan ) کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کی خبروں کی وجہ سے دباؤ میں تھا لیکن آج جاری ہونیوالے کمزور PMI ڈیٹا کے اجراء کے بعد سے یورو کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی تاہم اس کے بعد امریکی مارکیٹس کے آغاز پر امریکی مایوس کن رپورٹس کے شائع ہونے پر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا اور یورو دوباتہ مضبوط نفسیاتی حد (Resistance ) کی طرف جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

تیکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے پاس اوپر کی سطح تک ایک محدود پوٹینشل دستیاب ہے۔ کیونکہ یورو کے پاس اپنا کوئی مثبت ٹریگر نہیں ہے بلکہ ڈالر منفی ٹریگر کی وجہ سے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اگرچہ اس سال کی بلند ترین سطح 1.1494 ہے تاہم گزشتہ دو ماہ سے یورو درجہ مسابقت (Parity Level ) کے پاس محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ درجہ مسابقت سے نیچے یورو کے لئے سب سے مضبوط ترین نفسیاتی حد 0.9940 ہے اور Parity Level سے اوپر پہلی نفسیاتی حد (Resistance ) 1.1016 ہے ۔ لیکن اسکی 100SMA مسلسل نیچے کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔

اگر 20 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (20SMA ) کا جائزہ لیں تو یہ یورو کے لئے ایک متحرک اوسط (Dynamic Average )کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ 50 ، 100 اور 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) بیئرش ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کا ٹرینڈ انڈیکیٹر ایک Bearish Slope بنا رہا ہے اور نیچے کا رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یورو کے Bulls بھی 0.9940 کی نفسیاتی حد عبور کئے بغیر مستحکم ٹرینڈ لائن نہیں بنا پائیں گے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) بھی 49 کے قریب موجود ہے اور بیئرش ٹرینڈ کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اسکا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ خریداروں (Buyers ) نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ کیونکہ 100SMA میں یورو کا بار بار نیچے سے اوپر کی طرف سفر محدود Bullish Movements کو ظاہر کر رہا ہے۔

یورو کی آج کے دن کی کم ترین سطح 0.9806 ہے جبکہ گزشتہ 4 گھنٹوں کی اوسط 0.9860 بنتی ہے لیکن 20 اور 50 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط 0.9800 ہے۔ ابھی بھی یورو کے ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators ) بغیر کسی واضح سمت کے ٹریڈ کر رہے ہین۔ اور ایسا Pivot پوائنٹس سے ہو رہا ہے۔ اگر آج یورو نے 0.9900 کا یدف اور 0.9940 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تو ایک واضح سمت اختیار کر لے گا۔ موجودہ سطح سے سپورٹ لیولز 0.9780, 0.9730 اور 0.9690 ہیں جبکہ نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) بالترتیب 0.9895, 0.9940 اور 0.9985 ہیں تاہم مضبوط ترین نفسیاتی حد 0.9940 ہے جہاں سے یورو بلش ٹرینڈ لائن اختیار کر لے گا۔ اسوقت یورو بالکل Bullish نہیں ہے۔ اور 71 فیصد بیئرش ہے تاہم 29 فیصد سائیڈ لائن ہے۔ اس طرح اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بیئرش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button