ٹی۔آر۔جی (TRG ) کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ

بنیادی جائزہ

ٹی۔آر۔جی (TRG ) پاکستانی اسٹاکس میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Technology and Communication ) سیکٹر کا یہ اسٹاک پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے گزشتہ دو سال کے دوران TRG نے 22 روپے سے 128 روپے فی شیئر تک کا سفر طے کیا ہے۔ ستمبر 2022ء کے وسط میں اسکی فی شیئر قدر 77 روپے تھی جس کے بعد مسلسل سات Upper Caps کے ساتھ اسکی قدر 128 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے مطابق مندی کا مزاج اپنائے ہوئے ہے ۔ آج آغاز میں ہی 111 روپے کی سطح پر Lower Lock کرنے کے بعد ٹی۔آر۔جی بحالی کی طرف گامزن ہے اور اسکی شیئر ویلیو میں 4 روپے فی شیئر تک ریکوری دیکھی گئی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG کی کم ترین سطح 111 اور بلند ترین لیول 115 ہے۔ جبکہ 112 کی سطح پر Strong Buy کی کال دی گئی ہے۔ یہاں سے انٹرا ڈے ٹریڈرز کو 3 سے 4 روپے فی شیئر تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ آج اسکی 4 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا جبکہ 2 فروخت (Selling ) کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 112 اور اس سے نیچے دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 109 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 102 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی نفسیاتی حد 116، دوسری نفسیاتی حد (R2 ) 118 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 120 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 112 کی سطح پر خریداری کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ اگرچہ آج مارکیٹ کی ٹرینڈ لائن کے ساتھ TRG بھی اپنی 20SMA سے نیچے ہے لیکن اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 55 فیصد Bullis، اور 20 فیصد بیئرش (Bearish ) ہے جبکہ 25 فیصد سائیڈ ویز (Side Ways ) ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 112 اور فروخت کا 118 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button