نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL) بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں دن کے آغاز پر مثبت رجحان ہے ابتداء میں مارکیٹ منفی رجحان کی شکار دکھائی دی تاہم اس اتار چڑھاؤ کے باوجود ٹیکنالوجی اسٹاکس بالخصوص نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL) میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور بہترین شیئرز والیوم دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کے Tech Stocks میں گزشتہ ہفتے کے اختتام سے خاصی تیزی نظر آ رہی ہے۔ نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL) پاکستان کے نمایاں اسٹاکس میں سے ایک ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں نیٹسول ٹیکنالوجیز کو ایک متحرک اسٹاک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران اس کی کم ترین سطح 77 روہے اور بلند ترین لیول 131 روپے ریا ہے۔ اپنے طرز عمل کے لحاظ سے نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL)، ٹی۔آر۔جی (TRG ) اور اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) کی طرح انٹراڈے (Intra-Day) اور طویل المیعادی بنیادوں پر سرمایہ کاری (Holding Stock) کے لحاظ سے بہترین اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی اوسط درجے کی کارکردگی کے دوران بھی نیٹسول کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔

NETSOL کا ٹیکنیکی تجزیہ

آج NETSOL کی کم ترین قدر 109.51 روپے جبکہ بلند ترین سطح 111 روپے 98 پیسے رہی ہے۔ انٹرا۔ڈے ٹریڈ میں محور (Pivot) اور خریداری کا بہترین پوائنٹ 110.50 روپے جبکہ فروخت کا محور (Pivot ) 115 روپے سے اوپر کی سطح ہے۔ انڈیکس کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کی ٹرینڈ لائن 109.51 سے 111 کے درمیان متحرک ہے۔ 200SMA بھی 98 سے 121 کے درمیان Bullish Pull کو ظاہر کر رہی ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 111، 114 اور 116 ہیں جبکہ گزشتہ آدھے گھنٹوں کی ٹریڈ کے دوران نیٹسول کے سپورٹ لیولز 109، 107 اور 104 ہیں۔ آج اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 71 پر ہے جو کہ خریداری (Buying) کا زون ہے۔ جبکہ اسوقت اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز خریداری کا موقع (Highly Buying ) کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ اسوقت نیٹسول اپنی کل کی سطح سے 1 روپے 6 پیسے اضافے کے ساتھ 110 روپے 55 پیسے پر مثبت سمت میں متحرک ہے جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 0.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ اب تک اس میں 15 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ ۔ آج نیٹسول (NETSOL ) 65 فیصد Bullish , جبکہ 20 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ہے ۔ اس طرح اسکا مجموعی ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button