آج KSE100 میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے ہفتے کے پہلے دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کس دیا جانیوالا معاشی تحفظ اور 13 ارب ڈالرز کے معاشی پیکیج کا اعلان ہے۔ جس کے بعد پاکستان کے عالمی معاشی اداروں میں بطور ریاست دیوالیہ (Defaulter ) ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر پاکستان کی جون 2023ء تک کی یعنی اگلے سال کے دوسرے معاشی کوارٹر تک معاشی ضروریات پوری کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں نمایاں بہتری نظر آ رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس309 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ 42100 کی نفسیاتی اور اہم ترین حد عبور کرتے ہوئے 42165 پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 42207 اور کم تری لیول 41856 ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان کے لئے چین اور سوعدی عرب کی طرف سے اعلانات انتہائی مثبت پیشرفت ہے ۔ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام نہ ہو تو مارکیٹ کی سرمایہ کاری کے حجم میں زبردست اضافہ واقع ہو سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج KSE100 میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ مارکیٹ نے اپنے 41856 کے گزشتہ اختتامیے (Closing ) سے اوپر اپنے 42 ہزار کے ٹیکنیکی ہدف (Technical Target ) اور 42100 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کیا ہے۔ جو کہ آج کے سیشن میں اسکی پہلی نفسیاتی حد (R1 ) ہے جبکہ یہاں سے اوپر اسکی دوسری نفسیاتی حد (R2 ) 42500 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 42900 ہے۔ اسکی چار Moving Averages خریداری (Buying) کا جبکہ دو فروخت (Selling ) کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ آج اسکا محور (Pivot ) 42100 ہے۔ جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز 42100 اور 41900 کی سطح پر (S1 & S2) پر خریداری کے مضبوط رجحان کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکے آج کے آغاز سے کے قریب اسکے Support Levels آج کے دوسرے محور 41900 کی ٹرینڈ لائن سے نیچے 41400، 41100 اور 40800 ہیں۔ تیسری نفسیاتی سپورٹ (S3 ) اسکی 100SMA کی کم ترین سطح کی طرف لانے والی ٹرینڈ لائن کی اوپر کی سطح ہر لیکن یہان پر KSE100 انڈیکس کے زیادہ تر Bulls سائیڈ لائن ہو جاتے ہیں اور اس ہر Bearish Momentum غالب آ جاتا ہے۔ آج ہنڈرڈ انڈیکس میں 28843 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ آج 65 فیصد کمپنیز ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 183 کی قدر میں تیزی ، 59 میں گراوٹ اور 7 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسوقت انڈیکس اپنی 200SMA کے 61.8 فیصد سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ غالب ٹرینڈ 41900 اور 42100 کے لیولز پر خریداری (Buying ) کا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button