پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ
پاکستان کی Non-textile exports نان ٹیکسٹائل برآمدات 24 فیصد بڑھ گئیں۔ موجودہ معاشی سال کے پہلے 9 مہینوں میں پہلی بار پاکستان کی Non-textile exports نان ٹیکسٹائل برآمدات 24 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نان ٹیکسٹائل برآمدات میں زیادہ تر حصہ ویلیو ایڈڈ سروسز کا ہے۔ یہاں یہ امر اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستانی انڈسٹری کو ابھی کووڈ 19 سے پہلے کی سطح پر بحالی کے احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے۔ گذشتہ معاشی سال 2020-21 میں پاکستانی مصنوعات جیسا کہ لیدر اور سرجیکل مصنوعات نے کئی ملکوں میں لاک ڈاون کے باوجود بھی اچھی برآمدی شرح نمو دکھائی تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق ویلیو ایڈڈ سروسز میں لیدر گارمنٹس کا شیئر 7.95 فیصد جبکہ لیدر گلوز کا حصہ 8.74 فیصد ہے ۔ جبکہ سب سے بڑا برآمدی شعبہ 36 فیصد کے ساتھ خام لیدر میٹیریل رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔