پاکستان کی نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ رپورٹ جاری کر دی گئی

پاکستانی محکمہ شماریات (Statistics Department) کی طرف سے مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کی Non Textile Products کی برآمدی رپورٹ (Exports Report) جاری کر دی گئی ہے۔ جولائی 2022ء سے دسمبر 2022 کے اعداد و شمار پر مشتمل ڈیٹا کے مطابق نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.65 فیصد کمی کے بعد 5 ارب 54 کروڑ ڈالرز ڈالرز رہ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022ء کے بعد جمڑے، سرجیکل اور کارپٹس کے برآمدی آرڈرز (Exports Orders) میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کہ بنیادی وجہ خام مال (Raw Matetial) کی درآمدات (Imports) بند ہونے کے نتیجے میں تیار شدہ اشیاء کی لاگت میں اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ کے کسٹمرز کا بھارت اور بنگلہ دیش منتقل ہونا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2021ء تک پاکستان کو ملنے والے آرڈرز مسلسل کم ہو رہے ہیں جس کی وجہ یورپی اور امریکی درآمد کنندگان (Importer) کو پاکستان میں ٹیکسز کے اضافے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور ذرائع توانائی کے مسائل کے پیش نظر تیار شدہ سامان کی لاگت میں اضافے کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے مقابلے میں بنگلہ دیش کا نان ٹیکسٹائل سیکٹر 20 فیصد کم ریٹ کی پیشکش کر رہا ہے۔ اسکی وجہ سے پاکستان کے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹرز دونوں ہی بنیادی مسائل کی وجہ سے زوال پذیر ہیں۔ یہ رپورٹ انتہائی مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور پاکستانی معاشی انڈیکیٹرز (Financial Indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button