عالمی مارکیٹ میں سبھی CPI کے منتظر: سالانہ افراط زر 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان
عالمی مارکیٹس میں تمام معاشی سرگرمیاں امریکی CPI رپورٹ کے انتظار میں سست روی کی شکار ہیں۔ جبکہ متوقع طور پر رپورٹ گزشتہ اعداد و شمار سے مثبت رہنے کی توقع ہے جبکہ افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل اگست 2022ء کی CPI رپورٹ میں افراط زر 8.1 فیصد تک پہنچ گئی تھی جبکہ ستمبر کی رپورٹ میں یہی شرح 8.2 رہی تھی۔ موجودہ رپورٹ میں گذشتہ 12 ماہ کی افراط زر کی شرح 8.0 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ توقعات کے مطابق ڈیٹا رہنے کی صورت میں ڈالر انڈیکس نیچے آ سکتا ہے اور دیگر امریکی معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ لیکن اگر رپورٹ کے اعفاد و شمار توقعات کے برعکس رہے تو ڈالر انڈیکس (DXY) متوقع طور پر اوپر جا سکتا ہے اور کماڈٹیز اور اسٹاکس میں گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔