برطانوی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی۔ افراط زر 41 سال کی بلند ترین سطح پر۔
برطانیہ کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے دفتر (ONS) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران ملک میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ (گزشتہ 12 ماہ کی اوسط) شرح 11.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 41 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں افراط زر کی شرح 10.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں افراط زر کی شرح 10.1 فیصد رہی تھی جسکے بعد سابق وزیراعظم لز ٹرس ہر شدید تنقید کی گئی تھی۔ ماہانہ CPI بھی 2 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی سالانہ شرح 6.5 فیصد رہی ہے جبکہ متوقع حقیقی افراط زر 6.4 فیصد تھی۔ دوسری طرف ماہانہ حقیقی افراط زر میں0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جسکے 0.6 فیصد بڑھنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس انتہائی تشویشناک ہے اور اسکے منفی اثرات FTSE100 اور دیگر برطانوی معاشی اعشاریوں پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ لیکن افراط زر کے بڑھنے سے برطانوی پاؤنڈ (GBP) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے جس سے اس کی قدر میں اضافے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔