برطانیہ: اکتوبر 2022ء کی کار پروڈکشن رہورٹ جاری
برطانیہ کی اکتوبر 2022ء کی کارز پروڈکشن رہورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ Society of Motors and Traders کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی سالانہ پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جن کی تعداد 69524 رہی ہے۔ جو کہ گذشتہ دو سالوں کی پیداوار سے زیادہ ہے تاہم اب بھی کورونا کی عالمی وباء سے پہلے کے مقابلے میں 48.4 فیصد کم ہے۔ تاہم گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے مطابق چین اور تائیوان کے تنازعے کے باعث Smart Chips کی رسد بری برح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کاروں کی پیداوار متوقع سطح تک نہیں بڑھائی جا سکی حالانکہ مارکیٹ میں طلب (Demand) موجود ہے۔ اسکے علاوہ SMMT کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار کا 81 فیصد برآمد (Export) کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔