آج TRG کے Bulls اسے 150 کی سطح سے اوپر لے جانے کی کوشش میں
بنیادی جائزہ
آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی 150 کے نفسیاتی ہدف کے قریب 149.90 کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے زیر اثر یہ 8 ماہ کے بعد 150 کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہا ہے اور ہفتے کے آخری کاروباری دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر 147.27 کی سطح پر آ گیا۔ لیکن اس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم نظر آ رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اس اسٹاک میں گذشتہ ماہ کے وسط سے ہی تیزی اور مثبت مومینٹم نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ایک تو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اسٹاکس کی طلب (Demand ) میں ہونیوالا اضافہ ہے جبکہ اسکے علاوہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیز بالخصوص سافٹ ویئر سیکٹر کو ملنے والے ریکارڈ غیر ملکی سافٹ ویئر اور ایپس کی ڈویلپمنٹ کے آرڈرز ہیں۔ جو کہ رواں ماہ 2 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی ایک اور بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں Nasdaq میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 71 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے دریں اثناء پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافے نے بھی اس پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں ۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 149 روپے 90 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 145 روپے 71 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 2 روپے 63 پیسے کے اضافے کے ساتھ 149 روپے روپے 90 پیسے پر اپنی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ جبکہ پہلے سیشن کے آخر میں یہ واپس 147 روپے 27 پیسے پر آ گیا ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 147 روپے 45 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 2 سے 3 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 18 سے 25 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 143 اور دوسری بڑی سپورٹ ( S2 ) 140 ہے ۔ جبکہ تیسری ( S3 ) 137 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 149، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 151 (R2 ) اور تیسری (R3 ) 154 ہے اس کے ٹیکنیکل انڈیکٹرز 147 روپے 45 پیسے کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA پر آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 95 فیصد Bullish، اور 5 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 147 روپے 45 پیسے اور فروخت کا 154 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 42 لاکھ 95 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 150 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 170 سے 175 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 150 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں یہ مارچ 2022ء کے بعد پہلی بار اس سطح کو حاصل کر لے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔