آسٹریلیا کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔
آسٹریلیا کی اکتوبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ریٹیل سیلز میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
آس سے قبل جاری کی گئی سروے رپورٹس کے مطابق ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ جبکہ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو ستمبر 2022ء کے دوران سیلز میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
مجموعی طور پر جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات کے برعکس انتہائی مایوس کن پیں۔ فوری ردعمل کے طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔