PSX میں دن کا منفی اختتام

آج PSX میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اسوقت اپنے عروج پر ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد PSX کے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی صورتحال اور زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کے کم ترین سطح پر آنے سے بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر سگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی اسٹاکس ( Global Stocks) میں مسلسل گراوٹ بھی PSX پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس میں دن کا اختتام 330 پوائنٹس کی کم کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے 40970 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ رینج 40814 سے 41393 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 165 پوائنٹس نیچے 15076 پر بند ہوا۔ آج 339 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 91 کی قدر میں اضافہ، 231 میں کمی جبکہ 17 کے شیئرز کی کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button