ADB کا بڑا فیصلہ: 800 ملین ڈالر کی Financing سے Public Finance میں اہم Reforms کا آغاز
Asian Development Bank backs Pakistan with landmark policy-based support

Asian Development Bank یعنی ADB نے 3 جون 2025 کو Pakistan کے لیے 800 ملین کے Fiscal Reform Program کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ، جسے Improved Resource Mobilization and Utilization Reform Program – Subprogram 2 کہا جا رہا ہے دو اہم اجزاء پر مشتمل ہے. 300 ملین ڈالر کا Policy-Based Loan اور $500 Million کی Policy-Based Guarantee. جو کہ Commercial Banks سے 1 ارب ڈالر تک کی Mobilized Financing کو ممکن بنائے گی۔
Public Finance میں اصلاحات کا نیا دور
یہ پروگرام Pakistan کی Public Finance کو مستحکم کرنے اور Fiscal Sustainability کو فروغ دینے کے لیے وسیع اصلاحات کو سپورٹ کرے گا۔ اس میں Tax Policy, Tax Administration اور Compliance کی بہتری کے ساتھ ساتھ Cash Management اور Public Expenditure کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
ڈیجیٹل معیشت اور نجی شعبے کی ترقی
ADB کے اس پیکج کے ذریعے Pakistan میں Digitalization, Investment Facilitation اور Private Sector Development کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ ان اقدامات سے Fiscal Deficit اور Public Debt میں کمی آئے گی. جس کے نتیجے میں Social Spending اور Development Projects کے لیے مالی گنجائش بڑھے گی۔
اس کے ساتھ ہی، E-Governance، Online Tax Systems اور Business Registration Portals جیسے اقدامات نجی شعبے کو سہولت فراہم کریں گے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو مزید آسان قرضوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
عالمی شراکت داری اور تکنیکی معاونت
ADB Country Director محترمہ Emma Fan کے مطابق، "یہ پروگرام حکومت کی اصلاحاتی کوششوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے. اور پاکستان کی Macroeconomic Stability کو مزید تقویت دے گا۔” یہ اقدام نہ صرف تکنیکی معاونت پر مبنی ہے. بلکہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط کا نتیجہ بھی ہے. جو پاکستان کو طویل مدتی مالیاتی استحکام فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ شراکت داری مختلف عالمی اداروں جیسے IMF, World Bank اور Bilateral Donors کے ساتھ مربوط حکمت عملی پر مبنی ہے. جس کے ذریعے پاکستان میں Capacity Building, Policy Advisory, اور Reform Monitoring جیسے اقدامات کو وسعت دی جائے گی.. تاکہ اصلاحات نہ صرف منصوبہ بندی کی حد تک رہیں بلکہ عملی نتائج بھی سامنے آئیں۔
ADB اور پاکستان کا دیرینہ تعلق
پاکستان Asian Development Bank کا بانی رکن ہے. اور 1966 سے اب تک ADB نے Pakistan کو $52 ارب ڈالرز سے زائد کی Financing فراہم کی ہے. جس میں Public اور Private Sector Loans, Grants اور دیگر مالیاتی سہولیات شامل ہیں۔ یہ فنڈنگ نہ صرف Inclusive Economic Growth کو سپورٹ کرتی ہے. بلکہ Infrastructure, Energy Security, Transport Networks اور Social Services کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔