PSX میں Akhai Securities کو Capital Shortfall پر Trading Restrictions کا سامنا

Exchange Imposes Immediate Trading Restrictions for Non-Compliance with Capital Requirements

PSX  نے Akhai Securities پر فوری طور پر Trading Restrictions عائد کر دی ہیں کیونکہ کمپنی کا Liquid Capital مقررہ قانونی حد سے کم پایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ Securities Broker (Licensing and Operations) Regulations, 2016 کے تحت کیا گیا. جو کہ مارکیٹ میں شفافیت اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

قوانین کی خلاف ورزی پر Capital Shortfall کی سخت سزا

Pakistan Stock Exchange ریگولیشن کے Clause 6(6) کے مطابق اگر کسی بروکر کا Net Capital Balance یا Liquid Capital مقررہ حد سے کم ہو جائے. یا اس کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرائی جائیں. تو بروکر کی Trading Facility محدود کر دی جاتی ہے۔ Akhai Securities کی یہی صورتحال تھی. جہاں کمپنی مقررہ Capital Requirements کو پورا کرنے میں ناکام رہی. جس کے نتیجے میں فوری طور پر Trading Ban نافذ کر دیا گیا۔

Akhai Securities کا تعارف

Akhai Securities (Private) Limited ایک رجسٹرڈ Brokerage Firm ہے اور Pakistan Stock Exchange (PSX) کا Trading Right Entitlement Certificate (TREC) ہولڈر ہے۔ اس ادارے کی بنیاد 2008 میں کراچی میں رکھی گئی. جو کہ Mr. Muhammad Aslam Akhai کے بطور انفرادی TREC Holder آغاز سے ایک منظم Corporate Entity میں تبدیل ہوئی۔

Mr. Aslam Akhai، جو کہ کمپنی کے Executive Director بھی ہیں، University of Karachi کے گریجویٹ اور IFMP Certificate ہولڈر ہیں۔ وہ 1998 سے Stock Business سے وابستہ ہی.. اور 2005 میں Akhai Securities کے قیام سے ہی بطور Director اور Compliance Officer خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا دو دہائیوں پر محیط تجربہ کمپنی کی پالیسی سازی، ریگولیٹری ہم آہنگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بنیاد ہے۔

کمپنی کی اہم خدمات میں Stock Brokerage, Underwriting, Investment Advisory، اور Portfolio Management شامل ہیں. جنہیں ہمیشہ شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔

تاہم حالیہ دنوں میں Akhai Securities کو Liquid Capital کی کمی کے باعث PSX کی جانب سے Trading Restrictions کا سامنا کرنا پڑا. جو کہ Regulatory Compliance کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج ہے۔ یہ صورتحال اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ مالیاتی اداروں کے لیے صرف تجربہ اور خدمات کافی نہیں. بلکہ مضبوط Capital Base اور Risk Management بھی ناگزیر ہیں۔

صرف موجودہ پوزیشنز کا بندوبست، نئی Trading کی اجازت نہیں

اس پابندی کے تحت Akhai Securities اب صرف اپنی کھلی ہوئی Positions کو مکمل کر سکتی ہے. جب کہ نئی Trading کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی. جب تک کہ کمپنی اپنی Capital Adequacy کو ریگولیٹری معیار پر نہ لے آئے۔ یہ اقدام مارکیٹ کے دیگر شرکاء کو ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ Compliance سے انحراف کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مارکیٹ استحکام کے لیے Regulatory Compliance ناگزیر

اس پیش رفت نے مارکیٹ میں ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ بروکرز کے لیے Liquid Capital اور Regulatory Compliance محض رسمی تقاضے نہیں. بلکہ مارکیٹ کے توازن اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بنیاد ہیں۔ PSX اور دیگر ریگولیٹری ادارے اب سخت نگرانی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر بروکر اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button