المیڈا ریسرچ کی سابق سی۔ای۔او کیرولین ایلیسن پر فرد جرم عائد

المیڈا ریسرچ کی سابق چیف ایگزیکٹو کیرولین اہلیسن پر FTX گیٹ اسکینڈل میں بڑے پیمانے پر مالی بےضابطگیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے الزامات کی تحقیقات اور اعتراف جرم کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کی طرف سے ایلیسن کو FTT کی قیمتوں کو Manipulate کرنے کی مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کمیشن اور کماڈٹی فیوچر ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) کی طرف سے FTX کے شریک بانی گیری وانگ کے خلاف کیرولین ایلیسن جیسے ہی الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے بھی اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ان دونوں پر فرد جرم عائد ہونے کی تفصیلات نیویارک ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے اٹارنی جنرل دامیان ولیمز نے گذشتہ رات پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے FTX کے چیف ایگزیکٹو اور بانی سیم بینکمین فرائڈ کو بہماس اتھارٹیز کی طرف سے گرفتار کئے جانے کے بعد یہ سب سے بڑی پیشرفت ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ امریکی عدالت FTX گیٹ اسکینڈل کے ساتھ جڑے دونوں کرداروں کے خلاف امریکی ایجنسیز کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کے بعد باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں نے ہی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تحقیقی عمل میں مکمل تعاون کیا اور کسی قسم کے حقائق چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

دریں اثناء سیکورٹی کمیشن کے ڈپٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹر سنجے واڈھا کا نے اپنے بیان میں کیرولین ایلیسن اور FTX کے شریک بانی مشترکہ طور پر منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب پائے گئے۔ کیرولین ابھی تک اپنے بیان پر قائم ہیں کہ بڑے کرپٹو نیٹ ورکس نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ سیم بینکمین فرائڈ کو اس صورتحال کی طرف دھکیلا گیا ہے اور وہ انہوں نے کسی قسم کی دھوکہ دہی نہیں کی ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ FTX کی Binance کو فروخت کے بعد سے شروع ہونیوالا FTX گیٹ اسکینڈل کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی بحران ہے جس کے بعد دنیا بھر میں Crypto Regulations متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button