آج کے متوقع معاشی واقعات کا جائزہ

آج جمعرات، 5 جنوری 2023ء ہے۔ آج کے معاشی دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے سنگاپور کہ S&P Global PMI کے اجراء سے ہو گی۔ جس کے اثرات سنگاپور ڈالر اور Straight Times Index دونوں پر ہی مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسکے بعد 1.45 بجے چین کی دسمبر 2022ء کی Caixin Services PMI رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ اگرچہ دسمبر میں چینی معیشت کورونا کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ایک نئے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم اس کے باوجود اس رپورٹ کے اعداد و شمار ایشیائی اور عالمی مارکیٹس پر اثرات مرتب کریں گے۔ جاپان کی دسمبر 2022ء کی Consumer Confidence رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 5.00 بجے شائع کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت سنگاپور کہ دسمبر 2022ء کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ یہ رپورٹس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور انکے گہرے اثرات ایشیائی مارکیٹس پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

جرمنی کی دسمبر 2022ء کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ Dax30 اور یورو دونوں پر اثر انداز ہو ھی۔ یورو زون کی نومبر 2022ء کی PPI Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 10.00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ جو کہ یورو (EUR) کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ برطانیہ کی New Cars Sales Report کا اجراء بھی 10.00 بجے ہی ہو گا۔ اٹلی کی دسمبر 2022ء کی CPI رپورٹ کا تخمینہ بھی عالمی معیاری وقت کے مطابق 10.00 بجے ہی شائع کیا جائے گا۔ اسکے اثرات بھی یورو اور FTSEMIB کی کارکردگی پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ ترکی کے غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی رپورٹ کا اجراء 11.30 بجے کیا جائے گا۔ یورپی ایریا کی Business Confidence Report آج 12 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ یورو اور یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

امریکہ کی ADP Employment Change کا ڈیٹا 13.30 بجے جاری کیا جائے گا۔ یہ امریکی لیبر رپورٹ کا اہم حصہ ہے۔ جس کے اعداد و شمار نہ صرف ڈالر انڈیکس (DXY) بلکہ تمام عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ جبکہ اسی وقت کینیڈا کی نومبر 2022ء کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ بھی جاری کی جائے گی جس سے کینیڈین ڈالر (CAD) ایک نئی سمت اختیار کر سکتا ہے۔ اسی وقت کینیڈا کی ہی نومبر 2022ء کی مکمل ٹریڈ رپورٹ کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار کا اجراء کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 پر امریکہ کی نومبر 2022ء کی Trade Balance Report ریلیز کی جائے گی۔ امریکی محکمہ شماریات (U.S Bureau Of Statistics) کی اس رپورٹ کے اعداد و شمار بھی ڈالر انڈیکس اور عالمی مارکیٹس پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ امریکہ کی ہی دسمبر 2022ء کی Energy Stocks کی اہم ترین رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 16.00 بجے شائع کی جائے گی۔ یہ رپورٹ امریکی ڈالرز، بانڈز اور اسٹاکس کے علاوہ کماڈٹیز کی قدر کو متاثر کر سکتی ہے۔ عالمی معاشی دن کے اختتام پر 23.30 بجے جاپان کی دسمبر 2022ء کی Overtime Pay اور Average Earning رپورٹس کے اجراء سے ہو گا ۔ یہ رپورٹس ایشیائی معاشی اعشاریوں پر کل یعنی 6 دسمبر کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button