آج آسٹریلین اور ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کیسا رہا ؟

آج عالمی مارکیٹس کے ایشیئن اور آسٹریلین سیشنز میں مکسڈ ٹرینڈ نظر آیا۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں آسٹریلیا کی تو ریٹیل سیلز رپورٹ اور اسکے بعد ٹریڈ ڈیٹا جاری کیا گیا جن کے اعداد و شمار افراط زر کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکے باوجود ملے جلے رجحان کے بعد آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 77 ہوائنٹس کے اضافے کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 7115 کی سطح پر آ گیا ہے۔  چین کی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا کمپوزٹ انڈیکس چینی لاک ڈاون کی صورتحال کے پریشر کی وجہ سے  ان دنوں ملے جلے  رجحان اور پریشر میں نظر آ رہی ہے۔ آج بھی مارکیٹ 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3282 کی سطح پر بند ہوئی۔ اگر بات کریں ہینگ سینگ کی تو آج ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس کے شرح سود کے اضافے کے بعد ہینگ سینگ بھی محدود رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئی اور انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20622 کی سطح پر بند ہوئی۔ آج مسلسل دوسرے دن ممبئی سینسیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جسکا انڈیکس 921 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56738 پر آ گیا ہے جبکہ ابھی ایشیئن مارکیٹس میں سے ممبئی سینسیکس میں ابھی ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جاپان کی نیکائی 225 میں بھی 99 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور انڈیکس 27815 پر بند ہوا۔ جبکہ تائیوان  ٹی۔سیک 29 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14891 کی سطح پر بند ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button