آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں کرنسیز کی قدر کا جائزہ ۔

عالمی فائنانشل مارکیٹس کی طرح فاریکس مارکیٹ میں بھی آج دو بڑی عالمی طاقتوں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں انتہائی اضافے کی وجہ سے بڑی کرنسیز کی قدر میں واضح کمی اور فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ یورو جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل مستحکم ہو رہا تھا آج دوبارہ 1.0230 کے لیول پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر جو کہ پہلے سے ہی کئی دن سے دباو کا شکار تھا آج جاپان ین کے مقابلے میں 131 ین کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ برطانوی پاونڈ اور سوئس فرانک بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔ یہ فاریکس مارکیٹ کے عدم استحکام کی علامت ہے کہ اگر ڈالر ایک کرنسی کے مقابلے میں مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے تو دوسری کے خلاف منفی رجحان میں ہے۔ دراصل آج فاریکس مارکیٹ میں کوئی بھی کرنسی مستحکم نظر نہیں آ رہی بلکہ مجموعی طور تمام کرنسیز ایک عالمی تصادم کے خطرے کے ہیش نظر گراوٹ کی شکار ہیں۔ اور مختلف کرنسی پیئرز میں مسلسل فروخت کا عمل جاری ہے۔ اس سے پہلے یہ صورتحال یوکرائن جنگ کی شروعات کے وقت دیکھی گئی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button