آج عالمی مارکیٹس میں کاروباری دن کیسا رہا ؟۔

آج عالمی مارکیٹس کے یورپی سیشنز میں دن ہنگامہ خیز رہا ۔ یورپی یونین کی مجموعی اور انفرادی طور پر یورپی کمیشن کے مختلف ممالک کی  معاشی رپورٹس جاری کی گئیں ۔ مینوفیکچرنگ پرفارمنس انڈیکس تشویشناک رہا یورو زون کے علاوہ برطانوی پی۔ایم۔آئی رپورٹ بھی صنعتی شعبے کے بحران کی شدت کو ظاہر کر رہی تھی۔ آج برطانوی فٹ۔سی ملے جلے رجحان کے بعد کل کی کلوزنگ میں بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی اور اسپینش آئی۔بیکس آج کی صنعتی کارکردگی کی رپورٹ کے بعد بالترتیب 0.1 اور 0.7 فیصد مندی پر بند ہوئیں۔ سب سے تشویشناک معاشی صورتحال کی رپورٹ اٹلی اور جرمنی کی رہیں۔ وہاں بھی آج ملا جلا رجحان کے بعد 0.2 اور 0.3 فیصد کا خلاف توقع اختتام نظر آیا جبکہ آج یورپی زون کی مشترکہ فائنانشل مارکیٹ یورو اسٹاکس بھی 0.1 فیصد منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔  امریکی مارکیٹس میں ابھی کاروبار کا پہلا سیشن قدرے مثبت زون کے ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سب سے اچھی حاصلات نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں نظر آ رہی ہیں جہاں 110 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے 50 پوائنٹس جبکہ ڈاو جونز 53 پوائنٹس مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہی ہیں۔ دوسری طرف رشل 2000 مارکیٹ 5 پوائنٹس اور ایس اینڈ پی 1 پوائنٹ کے معمولی اضافے اور ملے جلے رجحان  کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button