آج ڈالر اور بین الاقوامی مارکیٹ کا احوال
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے تمام کرنسیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آج آسٹریلین ڈالر، جاپانی ین اور یورو تینوں ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلین ڈالر 0.65 کی سطح سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں 138 ین پر جبکہ یورو اسوقت بالکل پیریٹی لائن کے قریب 1.0075 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کسی بھی وقت یورو تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مساوی یا اس سے بھی نیچےآ سکتا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاونڈ بھی لگ بھگ 21 سال کی کم ترین سطح 1.180سے نیچے آ گیا ہے۔ آج امریکی فیوچر مارکیٹ اور یورپیئن مارکیٹس میں شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بٹ کوائن ایک بار پھر ڈالر سے شکست کھا کر 21 ہزار ڈالرز فی کوائن سے نیچے 20475 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ اسی طرح حقیقی کرنسی گولڈ بھی ڈالر کے مقابلے میں قدر کھو کر 1734 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ امریکی بانڈز مارکیٹس میں ڈالر کے 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کی شرح منافع اور حاصلات کمی کے بعد 3.035 کے لیول پر آ گئے ہیں۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ 10 سالہ بانڈز میں گراوٹ پچھلے کاروباری ہفتے میں جمعرات کے دن سے جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔