اسپینش اور جرمن انفلیشن رپورٹس: یورو کی قدر میں گراوٹ۔
برسلز( نیوز رپورٹ)۔ آج یورپی یونین کے دو اہم ترین ممالک جرمنی اور اسپین کی انفلیشن رپورٹس جاری کی گئیں۔ سپین میں افراط زر دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا ہے اور کنزیومر پرائس انڈیکس 10 فیصد سے زائد بڑھ گیا ہے۔ جبکہ جرمنی کا سی۔پی۔آئی جون میں 7.9 فیصد رہا۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جرمنی میں افراط زر کی متوقع شرح 8 فیصد سے زائد تھی۔ ان دونوں ممالک کی رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد پہلے سے دباو کا سامنا کرتا یورو میں نیچے آ گیا ہے ۔ اسوقت ڈالر کے مقابلے میں یورو 1.05 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔