امریکی اسٹاکس۔ فیوچر اور ایکوئیٹیز کی کارکردگی کا ہفتہ وار تجزیہ۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام انتہائی مثبت ہوا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاکس، فیوچرز، انڈسٹریل اسٹاکس اور دیگر ایکوئیٹیز نے پچھلے دو ماہ کی کھوئی ہوئی قدر کا 10 فیصد سے زائد بحال کیا ہے ۔ ڈاو انڈسٹریل ایوریج نے رواں ہفتے مسلسل پانچ دن تیزی کے ساتھ مجموعی طور پر 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ روز 577 پوائنٹس کے اضافے سے Dow کا انڈیکس 33212 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایس اینڈ پی نے رواں ہفتے اپنی قدر میں 25 فیصد یعنی 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی 38 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ 4158 کی سطح پر بند ہوئی۔ نیسڈق نے رواں ہفتے اپنے کھوئے ہوئے 2000 پوانٹس واپس حاصل کئے ہیں ۔ اس طرح 12 فیصد حاصلات کے ساتھ نیسڈق کا انڈیکس 12131 کی سطح پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیسڈق کا انڈیکس 10 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ توڑ گیا تھا جس سے کریش ہونیوالی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جبکہ رشل 2000 گزشتہ روز 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1887 کی سطح پر بحال ہوئی ہے۔ اس طرح رواں ہفتے کے دوران رشل 2000 کے انڈیکس نے 7 فیصد کے قریب قدر بحال کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سات ہفتوں کی ریکارڈ مندی کے بعد رواں ہفتے امریکی اسٹاکس نے اچھا کم بیک کیا ہے۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے اسٹاکس، فیوچرز اور دیگر ایکوئیٹیز پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button