امریکی اسٹاکس کی ہفتہ وار پرفارمنس
آج امریکی اسٹاکس کیلئے نئے معاشی سال کا پہلا کاروباری ہفتہ اختتام پزیر ہوا۔ یوں تو اس ہفتے کے پہلے تین دن شیئرز اور ایکوئیٹیز نے اچھے حاصلات سمیٹے تاہم کل جاری ہونیوالی ایمپلائمنٹ رپورٹ میں بغیر ایگریمنٹ کے بڑی تعداد میں ملازمتوں کی تعداد نےاس رپورٹ کو تشویشناک بنا دیا اور امریکی اسٹاکس آخری دن کافی پریشر میں دیکھے گئے اس کے علاوہ سرمایہ کاروں میں بھی محتاط خریداری اور ٹریڈنگ کا رجحان دیکھا گیا اس طرح ڈاو انڈسٹریل ایوریج کے آخری منفی دن نے اسکی ہفتہ وار حاصلات کو محدود کر دیا جو کہ کم ہو کر 0.77 فیصد رہ گئیں جبکہ اس رپورٹ سے پہلے نئے معاشی سال کے پہلے ہفتے کو تین ماہ کے بعد انڈسٹریل ایوریج مارکیٹ کیلئے سب سے زیادہ حاصلات اور کیپٹلائزیشن کا ہفتہ وار دورانیہ قرار دیا جا رہا تھا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی کیلئے یہ کاروباری ہفتہ آخری ملے جلے دن کے باوجود چار ماہ کے عرصے کے بعد پہلا ہفتہ تھا جو کہ 2 فیصد سے زائد حاصلات دے کر رخصت ہوا۔ سب سے بہترین ہفتہ وار کارکردگی نیسڈق کی رہی جس نے 5 فیصد حاصلات سمیٹے اور اس ہفتے میں اس کے انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ رشل 2000 کے لئے آخری پریشان کن دن کے باوجود چونکہ پہلے چار دن میں اچھا والیوم اور کیپٹلائزیشن دیکھی گئی اسطرح مجموعی طور پر اس معاشی ہفتے میں رشل 2000 کے انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یوں اگرچہ امریکی ایمپلائمنٹ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد آخری دن امریکی مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہوئے تاہم مجموعی طور پر نئے معاشی سال کا پہلا ہفتہ مارکیٹس کا اچھا آغاز دے کر رخصت ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔