امریکی فیڈرل ریزرو کے اہم فیصلوں کے فائنانشل مارکیٹس پر اثرات

فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کے بعد 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے یہ ایک نرم فیصلہ ہے اگرچہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شرح سود امریکی تاریخ کی سب سے بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے لیکن موجودہ عالمی معاشی صورتحال میں یہ فیصلے ناگزیر تھے۔ گزشتہ چند دن سے عالمی مارکیٹس اس فیصلے کے انتظار میں منجمند محسوس ہو رہی تھیں کیونکہ فائنانشل مارکیٹس ہوں یا پھر فاریکس سبھی کا دارومدار ڈالر انڈیکس پر ہے اور ڈالر انڈیکس کا تعین اس فیصلے کے علاوہ امیریکن جی۔ڈی۔پی رپورٹ پر ہو گا جو کہ متوقع طور پر آج جاری کی جائے گی۔ ڈالر اور یورو کی  برتری کی جنگ بھی اگلے ہفتے کے دوران اپنے حتمی انجام کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ابتدائی طور پر فیڈ کے اعلان کے فائنانشل مارکیٹس پر مثبت نظر آ رہے ہیں۔ آج نیسڈق کیلئے پچھلے دو دال کے دوران بیترین دن تھا۔ ایس اینڈ پی، ڈاو جونز اور رشل 2000 سبھی میں اچھا والیوم اور کیپٹیلائزیشن کے ٹرینڈ کی واپسی نظر آ رہی ہے ڈاو جونز 434 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 32196 کی دطح پر آ گئی ہے جو کہ یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد انڈسٹریل ایوریج کی بلند ترین سطح ہے۔ نیسڈق کیلئے آج بہترین دن تھا۔ 469 پوائنٹس کا اضافہ اور 12 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنا بلاشبہ نیسڈق کیلئے ایک حاصل کردہ بہترین ہدف ہے۔ لیکن فائنانشل مارکیٹس پر اسکے طویل المدتی کیا اثرات مرتب ہوں گے اسکا تعین آج یورپیئن مارکیٹس کے  ساتھ اوپن ہونیوالی امریکی فیوچر مارکیٹس کے ٹریڈنگ ترینڈز سے لگایا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button