برطانوی سروسز پرفارمنس انڈیکس کے اعداد و شمار کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟۔

برطانیہ کے سروسز سیکٹر کے پرفارمنس انڈیکس کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جولائی 2022 ء کا جاری کردہ پرفارمنس انڈیکس کے مطابق برطانوی سروسز کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جولائی کا انڈیکس 52.6 ہے جبکہ ابتدائی طور پر جاری کردہ تخمینہ 53.3 تھا۔ واضح رہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار فروری 2021 ء کے بعد سے کے کر اب تک نچلی ترین سطح پر ہیں اگر کمپوزیٹ پرفارمنس انڈیکس پر نظر ڈالیں تو وہاں بھی افراط زر کی وجہ سے طلب میں کمی کے بعد انڈیکس 50 سے نیچے ہے یعنی منفی زون میں ہے۔ جبکہ سروسز کی آوٹ پٹ بھی 18 ماہ کی سست ترین پرفارمنس کو ظاہر کر رہی ہے ۔ بلاشبہ موجودہ رپورٹ برطانوی معیشت اور کرنسی انڈیکس کے لئے کساد بازاری کے ایک بڑے خطرے کو ظاہر کر رہی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے رپورٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کمنٹس میں بتایا ہے کہ سروسز اور کمپوزٹ سیکٹر میں بیروزگاری کی شرح کورونا کی عالمی وباء کے ابتدائی دنوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔ جس سے برطانوی عوام کے انفرادی اور مجموعی جی۔ڈی۔پی میں کمی متوقع ہے جبکہ معاشی شرح نمو کے بھی کم رہنے کے امکانات ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button