برطانیہ: جولائی کی سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ افراط زر 40 سال کی بلند ترین سطح پر۔
لندن( نیوز رپورٹ)۔ برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات نے جولائی کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق افراط زر کی شرح 10.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 40 سال کی بلند ترین شرح ہے۔ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق متوقع شرح 9.8 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ 1988 ء کے بعد پہلی بار انگلینڈ اور ویلز میں افراط زر دوہرے ہندسوں میں داخل ہوئی ہے۔ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد بینک آف انگلینڈ کی طرف سے مانیٹری پالیسی مزید سخت کئے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں عام صارفین کو گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور مہنگائی کا سامنا ہے ۔ ماہرین معاشیات اس صورتحال کو کساد بازاری سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اگر گزشتہ 12 ماہ کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو کور انفلیشن 5.8 فیصد کے توقعات کے برعکس 6.2 فیصد سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔ اس تشویشناک ڈیٹا کے پاؤنڈ انڈیکس سمیٹ فائنانشل انڈیکیٹرز پر منف اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔