بٹ کوائن کا پچھلے دو ہفتوں کی ٹریڈ کا ٹیکنیکی جائزہ۔

اگر ہم پچھلے پورے یفتے کے دوران بٹ کوائن کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو کئی بار اس نے 24 ہزار کی حد عبور کرنے کی کوشش کی لیکن بلز 24 ہزار کی سطح کے فروخت کے دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ 24 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح پر بننے والا بیئرز کا فروخت کا رجحان بلش مومینٹم کو واپس دھکیل رہا ہے۔ ٹیکنیکی اصطلاح میں اسے پش بیک کہا جاتا ہے۔ اسی لئے 24 ہزار سے 25 ہزار کے درمیان کرو مکمل نہیں ہو پا رہئ۔ یہاں بٹ کوائن فلپ فلاپ پوزیشن میں ہے۔ یعنی 50 فیصد امکانات 24 ہزار ڈالرز کی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے 25 سے اوپر جانے کے ہیں لیکن اتنے ہی امکانات واپس 23 ہزار اور اس سے نیچے جانے کے بن رہے ہیں۔ 25 ہزار کی سطح پر یہ غیر یقینی صورتحال ختم ہو سکتی ہے کیونکہ بیئرش پریشر 25 سے 30 ہزار کے درمیان کمزور ہو جائے گا اور یہاں سے بلش مومینٹم آگے 30 ہزار کا پل اپ دے گا۔ اسی طرح 20 ہزار سے 25 کے درمیان رسک فیکٹر بہت زیادہ بن رہا ہے لیکن 25 ہزار کے بعد کا لیول 30 ہزار بنتا ہے یعنی اگر 25 یزار کی سطح عبور ہوتی ہے تو بلش مومینٹم کی لہر بٹ کوائن کو 30 ہزار کی طرف دھکیلے گی۔ لیکن پچھلے دو ہفتوں کے دوران Bulls کی تمام کوششیں 24 ہزار ڈالرز کی سطح کے اوپر کامیاب نہیں ہو پا رہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button