رواں ہفتے پاکستانی معیشت کے انڈیکیٹرز کیسے رہے ؟

رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ایک ارب 34 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹیلائزیشن میں 275 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کا مجموعی حجم 7047 ارب روپے رہا۔ ڈالر کی قدر اس ہفتے 32 روپے کم ہوئی۔ ایک ڈالر کے 250 روپے کو چھو لینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر ڈالر 218 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سونے کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو کر واپس ایک لاکھ چالیس ہزار کی سطح پر آ گئی۔ معیشت کی غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی۔ کماڈٹیز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیٹ پاکستان کے دوست ممالک کو پاکستان کے قرض پروگرام کے بارے میں وضاحت کی جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس طرح جمعہ کے روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی معیشت کی درست سمت کا تعین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button