روسی گیس کا مکمل بائیکاٹ یورپ کے توانائی کے شعبے کو لمبے عرصے تک کساد بازاری میں مبتلا کر سکتا ہے۔سربراہ عالمی ادارہ برائے توانائی۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ "یورپی زون کے مختلف ممالک کی متضاد پالیسیاں توانائی کے شعبے کو عدم توازن کا شکار کر رہی ہیں اور موسم سرما میں یورپی یونین کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا”۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے سربراہ فتح بیرول نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی گیس کے بائیکاٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے جس کے لئے یورپ کو ایک واضح اور ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے غیر زمہ دارانہ بیانات کے نتیجے میں روس پہلے ہی کئی یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند اور باقی ممالک کو رسد میں کمی کر چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اسکے نتائج دوسری عالمی جنگ کی طرح دنیا کو ایک عرصے تک بھگتنے ہوں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے جرمن وزیر برائے معیشت بھی واضح کر چکے ہیں کہ انکا ملک توانائی کے سیکٹر میں سنگین بحران سے دوچار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔