ورلڈ مارکیٹس۔ اپڈیٹس اور تجزیہ۔

آج صبح سے مختلف عالمی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ اگر ایشیائی مارکیٹس میں چینی لاک ڈاون اور کورونا کی وباء کی وجہ سے نئی پابندیاں مارکیٹس میں کم والیوم کی وجہ بنی تو یورپیئن اور امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی چینی کمپنیوں کے کم والیوم کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کو ظاہر کر رہا ہے۔ امریکی ریگولر مارکیٹس آج مقامی چھٹی کی وجہ سے بند ہیں۔ ایشیائی مارکیٹس میں جاپانی نیکائی۔225 اسٹاک مارکیٹ میں کم والیوم اور مندی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے انڈیکس میں 191 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ جاپان مانیٹری پالیسی کو ازسر نو نافذ کر رہا ہے جس کا اثر اسٹاکس اور کرنسی ین دونوں پر ہی ہو رہا ہے۔ آج بھی دن بھر جاپانی مرکزی بینک کی طرف سے ین کو کنٹرول کرنے کے لئے مداخلت کی خبریں گردش کرتی رہیں۔ آج نیکائی۔225 مارکیٹ کا انڈیکس 25771 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ آج ہانگ کانگ کی ہینگ سنگ مارکیٹ دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 88 پوائنٹس مثبت پر بند ہوئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 21163 کی سطح پر آ گیا۔ کورین کوسپی بھی کوریائی معیشت پر افراط زر کی رپورٹ کے بعد ابتداء میں تیزی دکھانے کے بعد آخر میں منفی زون میں 50 پوائنٹس کی کمی سے 2391 کی سطح پر بند ہوئی۔ انڈونیشیا کی جکارتہ کمپوزٹ 40 پوائنٹس  کے اضافے کے ساتھ 6976 کی سطح پر بند ہوئی جبکہ شنگھائی کمپوزٹ اسٹاکس ملے جلے رجحان کے بعد ایک پوائنٹ کی کمی سے 3315 کی سطح پر آ گئی۔ اگر یورپیئن اسٹاکس پر نظر ڈالیں تو یہاں آج کافی دنوں کے بعد سرمایہ کاروں میں خریداری کا اچھا رجحان دیکھنے میں آیا برطانوی فٹ سی مارکیٹ 112 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7120 کے لیول پر ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ خبکہ یورو زون کی نئی معاشی پالیسیوں کے اعلان اور کرسٹین لیگارڈ کی اکانومی فریگمنٹیشن کے بارے میں وضاحت کے بعد فرہنچ سی۔اے۔سی میں 12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سی۔اے۔سی انڈیکس 5895 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جرمن ڈیکس 87 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13213 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ ایس اینڈ پی/ اے۔ایس۔ایکس 200 مارکیٹ 41 پوائنٹس کی کمی سے 6433 کی سطح پر بند ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button