پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ آج صبح سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ آئی ایم۔ایف کی طرف سے قرض کے لئے مزید شرائط عائد کئے جانے اور فنڈز کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اپنے اثاثے فروخت کرنے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ آج شیئر بازار 467 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41297 کی سطح پر آ گیا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جنکی مجموعی مالیت 5 ارب 34 کروڑ روپے رہی۔ ایک کروڑ 43 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک کے ساتھ ٹاپ پرفارمر رہا جبکہ ایک کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ دوسرے اور 75 لاکھ شیئرز کے بزنس کے ساتھ ہیزکول تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔