پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو کیا ہو گیا ہے ؟

کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ نے تین سال کے بعد 40 ہزار کی بنیادی سطح توڑ دی ہے۔  آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 627 پوائنٹس کی کمی سے 39831 کے لیول پر آ گیا۔ آج بھی مارکیٹ میں پہلے آدھے گھنٹے کے بعد مسلسل فروخت کا رجحان نظر آیا اور زیادہ تر ایکوئیٹیز دوپہر تک لوئر لاک کر چکے تھے ۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ بھی اسٹاکس کے نیچے آنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اسکے علاوہ یورپیئن سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کروڑوں ڈالر کے سرمایہ نکالنا دوسری بڑی وجہ ہے۔ اسوقت پاکستان جن معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے اسکے حل کے لئے بین الاقوامی ادارے اور دوست ممالک فائنانسنگ کے لئے تیار نہیں ہیں اور یہی صورتحال اسٹاک مارکیٹ میں سے بھاری سرمایہ نکلنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بدقسمتی سے معیشت کو سنبھالنے کے لئے کسی بھی طرف سے بھی سنجیدگی کا اظہار نہیں ہو رہا اور اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان کے معاشی چیلنجز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کے آئندہ کچھ ہفتوں میں 250 روپے تک جانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ کمرشل بینکس کے پاس ڈالرز کے نہ ہونے سے افواہوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور حکومتی سطح پر سیاسی عدم استحکام کے باعث کوئی بھی وضاحت جاری نہیں کی جا رہی ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آندہ چند دنوں میں مارکیٹ 35 ہزار کی سطح تک آ سکتی ہے ۔ اور اس لیول پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن اتنی کم رہ جائے گی کہ شائد اگلے دو سے تین سال تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج نہ سنبھل سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button