پاکستان کی ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ۔
پاکستان کے محکمہ شماریات کی طرف سے جولائی 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ کے مکمل اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق ماہانہ تجارتی خسارہ 25 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز پر آ گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ یہی خسارہ 3 ارب 60 کروڑ روپے تھا۔ حکومت کی طرف سے کئی درآمدی اشیاء پر لگائی جانیوالی پابندیوں کے نتیجے میں درآمدی بل میں کمی آئی ہے اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر جاری کئے گئے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو درآمدات 13 فیصد کے قریب کمی کے بعد 5 ارب ڈالرز ماہانہ سے نیچے آ گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ تجارتی توازن میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ جولائی جو کہ نئے مالی سال کا پہلا مہینہ تھا کے دوران پاکستانی برآمدات میں بھی پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ جس کے بعد ایکسپورٹس ریونیو 2.21 ارب ڈالرز پر آ گیا ہے۔ یہ کووڈ کے بعد ایکسپورٹس کی کم ترین سطح ہے لیکن درآمدی بل میں ہونیوالی نمایاں کمی کی وجہ سے ملکی تجارتی خسارے میں آنیوالی کمی کے مثبت اثرات نہ صرف فائنںشل مارکیٹس اور کرنسی بلکہ ملک کے تمام معاشی اعشاریوں پر نظر آ رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔