یورپیئن اسٹاک مارکیٹس کے لئے نئے معاشی سال کا پہلا ہفتہ کیسا رہا ؟
آج کاروباری ہفتے کے آخری دن یورپیئن مارکیٹس مجموعی طور پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ بند ہوئیں آج سب سے اچھا والیوم، کیپٹیلائزیشن اور انڈیکس جرمن ڈیکس کا رہا جس میں ہفتے کے آخری دن 172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1.34 فیصد بہتری کے ساتھ 7196 کی سطح پر بند ہوا اس ہفتے کے دوران جرمن ڈیکس نے 1.5 فیصد قدر حاصل کی۔ یورو اسٹاکس 600 کے لئے آج کا دن 0.5 فیصد کیپٹلائزیشن دے کر محض 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 417 کی سطح پر اختتام پزیر ہوا رواں ہفتے کے دوران یورپی یونین کی مشترکہ اسٹاک مارکیٹ نے 2.4 فیصد کیپٹلائزیشن کا اضافہ کیا۔ برطانوی اسٹاک مارکیٹ فٹ۔سی کیلئے آج کا دن صرف 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ختم ہوا جس سے فٹ۔سی انڈیکس 7196 کی سطح پر آ گیا اور مجموعی طور پر مارکیٹ نے آج ختم ہونیوالے کاروباری ہفتے کے دوران 0.5 فیصد حجم میں اضافہ کیا۔ فرینچ سی۔اے۔سی میں آج 26 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد بہتری آئی اور رواں ہفتے کے دوران فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ نے 1.7 فیصد کیپٹیلائزیشن کا اضافہ ہوا۔ آگے بڑھتے ہوئے بات کرتے ہیں اسپینش آئی۔بیکس کی جو کہ آج 0.4 فیصد اور پورے یفتے کے دوران بھی 1.1 فیصد منفی زون میں رہی۔ اٹلی کی اسٹاک مارکیٹ ایم۔آئی۔بی کے انڈیکس میں آج کا دن 1.0 فیصد یعنی 216 پوائنٹس کے ساتھ اچھی گینز دے کر ختم ہوا۔ اس طرح انڈیکس 21774 کی سطح پر آ گیا۔ مجموعی طور پر ایم۔آئی۔بی میں اس ہفتے 1.9 فیصد کیپٹل کا اضافہ ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔