یورپیئن مارکیٹس کی ہفتہ وار کارکردگی۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت یورو ٹریڈ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹس نے اچھی حاصلات کمائیں۔ جرمن ڈیکس آخری دن 245 پوائنٹس  یعنی 2.76 فیصد اضافے کے ساتھ 12864 کی سطح  پر آ گئی۔ لیکن مجموعی طور پر  کاروباری ہفتے کے دوران جرمن ڈیکس میں 1.16 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جرمن معیشت اسوقت افراط زر اور توانائی کے بڑے بحران سے گزر رہی ہے جن کے دباو سے مارکیٹ مسلسل اپنی قدر کھو رہی ہے۔ فرانسیسی سے۔اے۔سی آج 120 پوائنٹس کے اضافے سے 6036 کی سطح پر بند ہوئی جبکہ مجموعی طور پر اس ہفتے کے دوران پچھلے ہفتے کی نسبت کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ برطانوی فٹ۔سی کا انڈیکس آج 119 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7159 کی سطح پر آ گیا تاہم برطانیہ میں جاری افراط زر، سیاسی بے یقینی اور معاشی بحران کی وجہ سے مجموعی طور پر اس ہفتے کے دوران مارکیٹ سنڈیکس 0.52 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔ اسپینش آئی۔بیکس میں بھی آج تیزی رہی اور انڈیکس میں 141 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد مارکیٹ 7900 کی حد عبور کرتے ہوئے 7945  کی سطح پر آ گئی۔ تاہم یہاں بھی ہفتہ وار 2 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی۔ اٹلی میں جاری سیاسی بحران ابھی تک حل نہیں ہو سکا تاہم آج انڈیکس 278 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20933 کی سطح پر آگیا لیکن سیاسی بے یقینی کی وجہ سے رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ نے 4 فیصد کے قریب کیپٹیلائزیشن کھوئی۔ اگرچہ آج کا دن یورپی مارکیٹس کے لئے بہت اچھا ثابت ہوا۔ مارکیٹس میں اچھی کیپٹیلائزیشن اور انویسٹمنٹ والیوم دیکھنے کو ملا لیکن مجموعی طور پر پورے ہفتے کی کارکردگی معیشت کا حقیقی طور پر تجزیہ کر رہی ہے کہ یہ کاروباری ہفتہ یورو زون کی مارکیٹس کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button