یورپیئن پی۔ایم۔آئی رپورٹس: منعتی پیداوار کے اعشاریے کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟
آج یورپی سینٹرل بینک نے پورے یورپی کمیشن کی پی۔ایم۔آئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن میں شامل مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے بھی صنعتی پیداوار کا پرچیز مینیجر انڈیکس ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق جولائی کے مہینے میں یورو زون کی صنعتی پیداوار میں اگرچہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم اب بھی انڈیکس 50 فیصد سے نیچے ہے۔ واضح رہے کہ 50 فیصد سے کم پی۔ایم۔آئی سے معیشت کا سکڑنا ظاہر ہوتا ہے۔ ۔ اس رپورٹ کے سروے ڈیٹا کو یورپی معیشت کے پھیلاو یا سکڑاو کے تعین کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا تھا جس سے یورو انڈیکس کی کارکردگی پر بھی اثرات مرتب ہونے ہیں۔ اب انفرادی طور ہر تشویشناک اٹالین اور فرینچ ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہیں اور اسکے بعد رپورٹ کو کمپیئر بھی کریں گے۔ اٹلی کی پی۔ایم۔آئی رپورٹ کے مطابق پرچیز مینیجر انڈیکس 48.5 فیصد رہا ہے جبکہ 49.5 فیصد متوقع تھا ۔ لیکن صنعتی سیکٹر کا یہ پی ایم آئی اطالوی معیشت کے سکڑنے کو ظاہر کر رہا ہے کیونکہ جیس کہ میں پہلے بتا چکی ہوں 50 فیصد وہ مڈ اسکیل ہے جس سے نیچے صنعتی شعبے کی بحرانی کیفیت یا سکڑاو ظاہر ہوتا ہے۔ یعنی آسان الفاظ میں اٹلی کے صنعتی شعبے کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس ڈیٹا کے بعد یقینی طور پر اٹلی کی صنعتی پیداوار کے سالانہ تخمینے میں میں کمی آئے گی اور رواں مالی سال کی معاشی آوٹ لک بھی کم رہے گی۔ دوسری طرف فرانس کی پی۔ایم۔آئی کا جائزہ لیں تو وہاں بھی صنعتی شعبے کی پیداوار 49.5 فیصد رہی ہے جبکہ 49.6 فیصد کی توقعات تھیں اور گزشتہ ماہ کی نسبت 4 فیصد پیداواری حجم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح اٹلی اور فرانس کے مینوفیکچرنگ انڈیکیٹرز میں کمی ان دونوں ممالک کے صنعتی شعبے کے سکڑنے کو ظاہر کر رہی ہے۔ جرمنی کی ہی۔ایم۔آئی بھی ان دونوں سے مختلف نہیں ہے اور سنگین ہوتے ہوئے معاشی بحران کو ظاہر کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔