یورپی مارکیٹس کی ہفتہ وار کارکردگی۔

یورپی مارکیٹس کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت زون میں رہیں۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوران یورپیئن یونین کی مشترکہ اسٹاک مارکیٹ یورو اسٹاکس 600 کے انڈیکس میں 2.2 فیصد کیپٹلائزیشن کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ تین مہینوں میں پہلی بار  سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے اور مارکیٹ والیوم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف برطانوی افراط زر اور کنزیومر پرائس انڈیکس کی مایوس کن رپورٹ کے باوجود رواں ہفتے میں برطانوی فٹ۔سی حاصلات میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ سب سے زیادہ کیپٹل گینز فرینچ سی۔اے۔سی نے حاصل کیں۔ حالانکہ یہاں افراط زر، بیروزگاری اور مجموعی معاشی رپورٹ سمیت سبھی معاشی اعشاریے منفی رہے لیکن جمعہ کے روز مارکیٹ نے بہت اچھا والیوم حاصل کیا اور پورے ہفتے کی کیپٹلائزیشن کا رخ بدل دیا۔ توانائی کے سنگین بحران کی وجہ سے سب سے زیادہ دباو کی شکار جرمن ڈیکس رہی جس کی حاصلات کی شرح 0.1 فیصد رہی لیکن اس کے باوجود کاروباری ہفتے کے مثبت اختتام سے یقینی طور پر سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے مثبت اثرات آنیوالے کاروباری ہفتے میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔ آگے بڑھتے ہوئے اگر ہم اٹلی کی اسٹاک مارکیٹ اٹالین  ایم۔آئی۔بی کی بات کریں تو یہاں بھی توانائی کے بحران، افراط زر میں تشویشناک حد تک اضافے اور کساد بازاری کی خبروں کے علاوہ پہلی بار ٹریڈ سرپلس کی بجائے تجارتی خسارہ نظر آیا لیکن اس کے باوجود جمعہ کے روز  اچھے والیوم اور مثبت اختتام سے مجموعی طور پر 2.6 فیصد حاصلات یقینی طور پر اطالوی شیئر بازار کے لئے حوصلہ افزاء خبر ہے۔ آخر میں زکر کروں گی سپینش آئی بیکس کی تو شدید معاشی دباو اور افراط زر کے علاوہ کساد بازاری کے خطرے کے باوجود 1.3 فیصد کی حاصلات کاروباری ہفتے کا اچھا اختتام یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button