یورپی کمیشن کی توقعات سے بہتر صنعتی پیداواری رپورٹ

یورپی یونین کی مجموعی صنعتی پیداواری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ جس کے مطابق جولائی میں یورپی یونین کی صنعتی پیداوار میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں 0.2 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ اس لحاظ سے یونین میں توقعات سے زیادہ صنعتی پیداوار ہوئی ہے۔ یورپی کمیشن کے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران صنعتی شعبے کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی جبکہ اگر اس کا تقابلہ اس 2021 کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ سال کے دوران شرح نمو 0.8 فیصد رہی تھی۔ سالانہ اعداد و شمار کے اعتبار سے بھی یہ رپورٹ انتہائی مثبت ہے۔ کیپٹل گڈز کی پیداوار 2.6 فیصد بڑھی۔ اشیائے صرف کی پیداوار 3.2 فیصد کم ہوئی۔ دوسری طرف مئی کی نسبت صنعتی شعبے کے لئے خام مال کی لاگت میں 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی بنیادی وجہ جین میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام مال کی رسد کا مستحکم ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوری ممالک میں مجموعی طور پر توانائی کی پیداوار میں 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ شعبہ ایک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور صنعتی شعبے کے مستقبل کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ جون کی نسبت انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button