یہ ہفتہ یورپی مارکیٹس کے لئے کیسا رہا ؟

اگرچہ یورپی مارکیٹس پچھلے 6 ماہ سے مسلسل مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم حقیقی معنوں میں سرمایہ کاروں کی توجہ اور ٹریڈنگ والیوم حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ مالیاتی بحران ہو یا پھر توانائی کی قلت کچھ یورپی ممالک میں فوڈ سیکورٹی اور چینی مارکیٹس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے رسد کے توازن کا غیر مستحکم ہونا ۔ اسکے علاوہ یورو کا پیریٹی لیول سے نیچے جانا، ان میں سے کوئی بھی مثبت ٹریگر نہیں تھا۔ لیکن اگست کی ابتداء سے ہی عالمی مارکیٹ کی زری اکائی ڈالر منفی معاشی رپورٹس کی وجہ سے  دباؤ کا شکار ہو گیا جس کے بعد یورو اور یورپیئن اسٹاکس دونوں میں تیزی دیکھی گئی۔ جرمن ڈیکس نے اس کاروباری ہفتے کے دوران 0.79 فیصد تک پھیلاؤ حاصل کیا حالانکہ توانائی کی قلت نے جرمن معیشت کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تاہم اسکے باوجود مارکیٹ کی پرفارمنس متاثر کن رہی۔ فرینچ سی۔اے۔سی انڈیکس میں 1.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی فٹ۔سی منفی معاشی رپورٹس کے باوجود 0.82 فیصد تک اوپر آئی۔ حجم اور والیوم کے اعتبار سے سب سے بہترین کارکردگی اسپینش آئی بیکس کی رہی جس نے اس ہفتے کے دوران 1.59 فیصد انڈیکس کی اونچائی اور حاصلات سمیٹیں ۔ مجموعی طور پر یہ ہفتہ یورپی مارکیٹس کے لئے مثبت رہا اور ایک اچھے مومینٹم کی ابتداء بھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button