آج عالمی معاشی افق پر کون سے واقعات پیش آئیں گے۔
آج 11 اکتوبر 2022 ء ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 12-30 بجے دن کا آغاز آسٹریلین بزنس کانفیڈینس رپورٹ کے اجراء سے ہوا ہے۔ جبکہ صبح 6 بجے برطانیہ کی لیبر رپورٹ برائے بیروزھاری (Unemployment ) جاری کی جائے گی۔ جبکہ گزشتہ کوارٹر کی لیبر رپورٹ بھی اسی وقت شائع کی جائے گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 6 بجے اٹلی کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report ) ریلیز ہو گی۔ جبکہ امریکی بزنس آپٹیمزم رپورٹ عالمی وقت کے مطابق صبح 10-00 بجے جاری ہو گی۔ اسکے بعد دوپہر 3-00 بجے امریکی افراط زر کا تخمینہ ( U.S Inflation Expectations) جاری کیا جائے گا۔ جبکہ رات 11-30 بجے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF ) کی سالانہ میٹنگ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔جبکہ اسی وقت ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ بھی منعقد ہو گی۔ اس طرح آج کا دن بھی عالمی معاشی واقعات کے لحاظ سے پرسکون رہے گا۔ تاہم آج سب کی نظریں برطانوی لیبر رپورٹ پر لگی ہوئی ہیں جو کہ موجودہ عالمی معاشی بحران کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔